دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی

113
river Sutlej
river Sutlej

قصور۔ 10 ستمبر (اے پی پی):دریائے ستلج میں پانی کی سطح پھر سے بلند ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ سے بڑھ گئی ہے۔

گزشتہ کئی روز سے پانی کی سطح 8 سے 9 فٹ تک برقرار تھی۔ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ علاقہ کے کسانوں نے ارباب اختیار سے زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کی درخواست کی ہے ۔