فیشنگ ہٹ کے قریب دریائے سوات میں ڈوبنے والی 13 سالہ لاپتہ لڑکی کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 ملاکنڈ کا سرچ آپریشن آج پانچویں روز بھی جاری رہا
دریائے سوات میں ڈوبنے والی 13 سالہ لڑکی کی تلاش، سرچ آپریشن پانچویں روز بھی جاری
ملاکنڈ۔ 15 جون (اے پی پی):فیشنگ ہٹ کے قریب دریائے سوات میں ڈوبنے والی 13 سالہ لاپتہ لڑکی کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 ملاکنڈ کا سرچ آپریشن آج پانچویں روز بھی جاری رہا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں واٹر ریسکیو ٹیم نے آج کا سرچ آپریشن بٹخیلہ ہیڈورکس سے شروع کیا جو طوطان زیارت تک دریائے سوات کے ملحقہ علاقوں میں جاری ہے۔
ریسکیو اہلکار جدید آلات اور پیشہ ورانہ مہارت کی مدد سے دریا کے مختلف مقامات پر تلاش کر رہے ہیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق لڑکی کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں









