نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس
نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان کے اہم شراکت دار ممالک کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعاون کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔نائب وزیرِاعظم/وزیرِخارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔
انہوں نے جاری سرمایہ کاری کی تجاویز اور منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور حکومتوں اور کاروباری اداروں کے درمیان اور کاروباری اداروں کے باہمی فریم ورک کے ذریعے ترجیحی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے کی ہدایت کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری ایس آئی ایف سی اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔








