دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری

267

سمبڑیال۔ 05 جولائی (اے پی پی):دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیڈمرالہ اور ڈائون سٹریم علاقوں میں 4 سے 7 جولائی تک درمیانے سے اونچے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کے احکامات پر متعلقہ محکموں نے متعلقہ علاقوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر ضلع سیالکوٹ کی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔