دستوں کی تعداد میں اضافے کا امریکی فیصلہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، جواد ظریف

87

تہران ۔ 25مئی(اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکا کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات خبر رساں ادارے اِرنا سے بات کرتے ہوئے کہی۔جواد ظریف نے کہا کہ مشرق وسطٰی میں اپنی افواج کی تعداد بڑھانے کا امریکی فیصلہ ایک خطرناک پیش رفت ہے جو عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے جمعہ کو مشرق وسطیٰ میں تعینات اپنے دستوں کی تعداد میں ڈیڑھ ہزار فوجیوں کے اضافے کا اعلان کر دیا تھا۔