دسمبر 2025ء بروز جمعہ کوتمام وفاقی دفاتر میں معمول کے مطابق کام ہوگا، وفاقی حکومت کی وضاحت

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ 26 دسمبر 2025ء بروز جمعہ کوتمام وفاقی دفاتر میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفیکیشن نمبر Min-II/2025/1-10 کے مطابق جمعہ 26 دسمبر 2025ء وفاقی حکومت اور اس کے ماتحت تمام اداروں کے لیے ایک باقاعدہ ’ورکنگ ڈے‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ وضاحت اس لیے جاری کی گئی تاکہ ملازمین اور عوام …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ 26 دسمبر 2025ء بروز جمعہ کوتمام وفاقی دفاتر میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفیکیشن نمبر Min-II/2025/1-10 کے مطابق جمعہ 26 دسمبر 2025ء وفاقی حکومت اور اس کے ماتحت تمام اداروں کے لیے ایک باقاعدہ ’ورکنگ ڈے‘ قرار دیا گیا ہے۔

یہ وضاحت اس لیے جاری کی گئی تاکہ ملازمین اور عوام کے درمیان چھٹی سے متعلق پائے جانے والے ابہام کو ختم کیا جا سکے۔کابینہ سیکرٹری کامران علی افضل کے دستخط سے جاری ہونے والے اس مراسلے کی نقول تمام وفاقی وزراء، وزیراعظم کے مشیران، صوبائی چیف سیکریٹریز، سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے رجسٹرارز اور مسلح افواج کے متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔