دس برسوں میں ملک میں تجارت کے شعبے میں 575 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)گزشتہ 10 برسوں میں ملک میں تجارت کے شعبے میں 575 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد وشمارکے مطابق دیگر شعبوں کے علاوہ تجارت کا شعبہ بھی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2008.09 میں پاکستان میں تجارت کے شعبے میں 166.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)گزشتہ 10 برسوں میں ملک میں تجارت کے شعبے میں 575 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد وشمارکے مطابق دیگر شعبوں کے علاوہ تجارت کا شعبہ بھی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2008.09 میں پاکستان میں تجارت کے شعبے میں 166.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، مالی سال 2009-10ء، 2010-11 ئ، 2011-12 اور2012.13ءمیں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے ضمن میں بالترتیب 117، 53، 25.3 اور5.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں