ماسکو۔25فروری (اے پی پی):روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی روس، امریکا اور چین کی طرف سے اپنے اپنے دفاعی بجٹ میں 50 فیصد کمی کرنے کی تجویز کی حمایت کی ہے ۔
اے ایف پی کے مطابق روسی صدر نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیال میں یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے کہ امریکا اپنے دفاعی بجٹ میں 50 فیصد کمی کرے گا اور ہم بھی 50 فیصد کم کریں گے اور پھر اگر چین چاہے تووہ بھی اس میں شامل ہو جائے گا ۔
روسی صدر نے کہا کہ وہ چین کے لئےیہ بات نہیں کر سکتے لیکن روس امریکاکے ساتھ دفاعی اخراجات میں کمی کا معاہدہ کر سکتا ہے اور ہم اس کے خلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک اچھی تجویز ہے اور ہم اس بارے میں بحث کے لئے تیار ہیں ۔
واضح رہے کہ روس نے 2022 میں یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد اپنے فوجی اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا ہے، جس سے اقتصادی ترقی بلکہ افراط زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔