دفاعی چیمپئن چائنیز تائپے کو شکست، سنگاپور اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں چوتھے ویمنز اے ایچ ایف کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں
سنگاپور اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں (کل)مدمقابل ہوں گی، پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کیلئے چائنیزتائپے کے مدمقابل ہو گی
بنکاک ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) سنگاپور اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں چوتھے ویمنز ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ دفاعی چیمپئن چائنیزتائپے کی ٹیم شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ سنگاپور اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں (کل) اتوار کو مدمقابل ہوں گی، پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کے میچ میں چائنیزتائپے کے مدمقابل ہو گی۔