دفتر خارجہ کی نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے واقعے میں مزید تین پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق واقعے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے،ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا ٹویٹ

61

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گردی کے واقعے میں مزید تین پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی،اب تک شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے میں تین مزید پاکستانیوں ذیشان رضا، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 9 ہوگئی،ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔