اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر الزام تراشیوں کے بجائے اپنا گھر درست کرے،بھارت پاکستان کے مختلف حصوں میں دہشت گردی میں ملوث ہے،پاکستان اور افغانستان معینہ مدت کے اندر افغان مہاجرین کی جلد اور مکمل وطن واپسی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیںاس سلسلے میں افغان وفد جلد مشاورت کی غرض سے …
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر الزام تراشیوں کے بجائے اپنا گھر درست کرے،بھارت پاکستان کے مختلف حصوں میں دہشت گردی میں ملوث ہے،پاکستان اور افغانستان معینہ مدت کے اندر افغان مہاجرین کی جلد اور مکمل وطن واپسی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیںاس سلسلے میں افغان وفد جلد مشاورت کی غرض سے پاکستان کا دورہ کریگا،غزنی میں حالیہ دہشت گرد واقعات میں بعض پاکستانی عناصر کے ملوث ہونے سے متعلق افغان حکام کے الزامات بے بنیاد ہیں،پاک افغان بارڈر پر خار دار باڑ کی تنصیب کا عمل دو سال میں مکمل ہو جائیگا،پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرے گا۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ہر واقعہ کی ذمہ داری آئی ایس آئی پر ڈالنے کے بجائے اپنا گھر درست کرے ۔ نئی دہلی کو بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے الزام تراشیوں سے باز آنا چاہیئے۔ ترجمان نے کہا کہ سیلاب ہو یا کوئی دوسرا واقعہ، آئی ایس آئی کوذمہ دار ٹھہرانا بھارت کا معمول بن چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور اندرونی معاملات میں مداخلت میں ملوث ہے کلبھوش یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری اور اس کے اعترافی بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔








