دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے رہنماءخالد خراسانی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہ کرانے پر اقوام متحدہ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عالمی ادارے کا دہرا معیار بے نقاب ہو گیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نفی ہے، اقوام متحدہ میں خالد خراسانی …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے رہنماءخالد خراسانی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہ کرانے پر اقوام متحدہ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عالمی ادارے کا دہرا معیار بے نقاب ہو گیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نفی ہے، اقوام متحدہ میں خالد خراسانی کا معاملہ دوبارہ اٹھائیں گے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل میں اپنا کردار ادا کرے، حق خود ارادیت کے جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے رہنما عمر خالد خراسانی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہ کرانے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نفی کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے ہاتھ بےگناہ پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ فیصلے سے عالمی ادارے کا دہرا معیار بے نقاب ہوا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کی نفی کی گئی ہے۔ کشمیر کے حوالہ سے ترجمان نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، بھارت کبھی کشمیریوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا، کشمیرکا تنازعہ کشمیریوں کے حق خودارادیت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔