دلائی لامہ کے دورہ ارونا چل پردیش پر بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی جاری

بیجنگ۔ 05 اپریل (اے پی پی) تبت کے جلا وطن رہنما دلائی لامہ کے بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے دورہ پر چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دلائی لامہ کے، ہندوستان کی متنازعہ ریاست ارونا چل پردیش کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی امن واستحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں …

بیجنگ۔ 05 اپریل (اے پی پی) تبت کے جلا وطن رہنما دلائی لامہ کے بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے دورہ پر چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دلائی لامہ کے، ہندوستان کی متنازعہ ریاست ارونا چل پردیش کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی امن واستحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔واضح رہے کہ چین نے دلائی لامہ کے ارونا چل پردیش کے دورہ پر چین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ادھر بھارت نے چین کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے۔چین، دلائی لامہ کو ایک علیحدگی پسندرہنما قرار دیتا ہے جو 1959ء سے بھارت کے شہر دھرم شالہ میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply