دنیاوی و اخروی زندگی میں کامیابی کے لیے اطاعت مصطفیٰ ﷺ اور محبت رسول ﷺ کو یقینی بنایا جائے، ملک محمد محسن

73
Muslim League (N)
Muslim League (N)

سیالکوٹ۔ 09 فروری (اے پی پی):صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یونین کونسل اگوکی ملک محمد محسن اعوان نے کہا ہے کہ دنیاوی و اخروی زندگی میں کامیابی کے لیے اطاعت مصطفیٰ ﷺ اور محبت رسول ﷺ کو یقینی بنایا جائے۔

اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ تمام نبیوں کے سردار اور آخری نبی ؐہونے کے ساتھ ساتھ دونوں جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی آمد سے پوری دنیا نور سے منور ہو گئی اور گمراہی و اندھیرے ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئے۔