دنیا بھر میں سزائے موت دیئے جانے کے واقعات میں کمی ہوئی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن ۔ 12 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں موت کی سزا سنانے اور اس پر عمل درآمد کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ برس993 افراد کو سزائے موت دی گئی، جو 2016ء کے مقابلے میں4 فیصد کم ہے۔ ان میں 84 فیصد سزاو¿ں پر ایران، سعودی عرب، اور عراق میں عملدرآمد کیا گیا۔ اسی طرح 2017ء میں اس …

لندن ۔ 12 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں موت کی سزا سنانے اور اس پر عمل درآمد کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ برس993 افراد کو سزائے موت دی گئی، جو 2016ء کے مقابلے میں4 فیصد کم ہے۔ ان میں 84 فیصد سزاو¿ں پر ایران، سعودی عرب، اور عراق میں عملدرآمد کیا گیا۔ اسی طرح 2017ء میں اس سے ایک برس قبل کے مقابلے میں سزائے موت کے 17فیصد کم فیصلے سامنے آئے۔ ان اعداد وشمار میں چین میں سزائے موت دیے جانے کے واقعات شامل نہیں ہیں۔ ایمنسٹی کے بقول چین میں ہر سال کئی ہزار افراد کو سزائے موت سنائی اور دی جاتی ہیں۔

مزید خبریں