دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن 3 دسمبر کو منایا جائے گا

241

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر کی طرح پاکستان میں معذور افراد کا عالمی دن 3 دسمبر کو منایا جائے گا۔ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے پورے پاکستان میں معذور افراد کی تنظیموں کے زیر اہتمام معذور افراد کے نمائشی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے۔ان مقابلوں سے معذور افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی وہ بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔