دنیا بھر میں مقیم کشمیری (کل) یوم سیاہ منائیں گے

سرینگر ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر ی کل (ہفتہ کو) یوم سیاہ منائیں گے جس کامقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ بھارت نے ان کی خواہشات کے خلاف جموں وکشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور وہ انہیں ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت نہیں دے رہا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق27 …

سرینگر ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر ی کل (ہفتہ کو) یوم سیاہ منائیں گے جس کامقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ بھارت نے ان کی خواہشات کے خلاف جموں وکشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور وہ انہیں ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت نہیں دے رہا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق27 اکتوبر 1947کو بھارت نے جموںوکشمیر میںاپنی فوجیں اتارکر برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کی کھلم کھلاخلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف کشمیرپرقبضہ کر لیا تھا۔مقبوضہ کشمیرمیں اس موقع پر مکمل ہڑتال کی جائیگی اور دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے اس موقع پر ہڑتال کی بھی کال دی ہے جس کی دیگر حریت تنظیموں نے حمایت کی ہے ۔