دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 15 ہزار بچے روزانہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، چار ہفتے کی عمر تک پہنچنے سے قبل موت کا نوالہ بننے والے بچوں کی تعداد سات ہزار یومیہ ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ اقوام متحدہ ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 15 ہزار بچے ہر روز موت کے منہ میں …
دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 15 ہزار بچے روزانہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

مزید خبریں
دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 15 ہزار بچے روزانہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، چار ہفتے کی عمر تک پہنچنے سے قبل موت کا نوالہ بننے والے بچوں کی تعداد سات ہزار یومیہ ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ
اقوام متحدہ ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 15 ہزار بچے ہر روز موت کے منہ میں چلے جاتے ہیںجبکہ چار ہفتے کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی موت کا نوالہ بن جانے والے بچوں کی تعداد سات ہزار یومیہ ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نومولود بچوں کی اموات زیادہ تر ایشیائی اور افریقی ممالک میں ہوتی ہیں اور ان کو روکنے کےلئے بڑے پیمانے پر آگاہی کی ضرورت ہے۔گزشتہ سال کے دوران پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے فوت ہوجانے والے بچوں کی مجموعی تعداد 56 لاکھ رہی۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق 2000ءکے بعد سے حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کی کاوشوں کے نتیجہ میں سالانہ پانچ کروڑ بچوں کی جانیں بچائی جا رہی ہیں۔








