اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزارت اوورسیز اور وزارت برائے امور نوجوانان نے فیصلہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن پہنچانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران …
دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن پہنچانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا،بیرون ملک پاکستانیوں کو ٹائیگر فورس میں شامل کیا جائے گا وزیراعظم کے معاونین خصوصی ذوالفقار عباس بخاری اور عثمان ڈار کا ملاقا ت میں فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزارت اوورسیز اور وزارت برائے امور نوجوانان نے فیصلہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن پہنچانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ٹائیگر فورس میں شامل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے زلفی بخاری نے کہا کہ بیرونی ملک ٹائیگرز مخیر حضرات کی مدد سے راشن کی تقسیم کو یقینی بنائیں گے، بیرون ملک ٹائیگرز مشہور شخصیات اور مخیر حضرات سے فنڈز جمع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے راشن کی فراہمی پر استعمال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل کے لیے وزارت اوورسیز اور ٹائیگر فورس ایک مشترکہ پورٹل کا قیام کرے گی، رجسٹریشن کے عمل کے بعد چند دنوں میں ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔ زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کے لیے کورونا سے لڑنا ایک بڑا ٹاسک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے راشن کی فراہمی بھی ہمارے لئے ایک اہم ذمہ داری ہے، اسی مقصد کے لیے پیر سے ایک ویب سائٹ کا آغاز بھی کر رہے ہیں، ویب سائٹ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی وزیراعظم کے کووڈ 19 فنڈ میں عطیہ کر سکیں گے۔








