واشنگٹن، ریوڈی جنیرو، نئی دہلی ۔ 21 اگست (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ28 لاکھ 66 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک سات لاکھ97 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،دنیا …
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دوکروڑ28 لاکھ سے بڑھ گئی، ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ 97ہزار
واشنگٹن، ریوڈی جنیرو، نئی دہلی ۔ 21 اگست (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ28 لاکھ 66 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک سات لاکھ97 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد22866146 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6547840 ہے۔ مختلف ممالک میں اب تک کورونا وائرس سے 797164 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد57 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ77ہزار 424 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد5746272 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2473364 ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 31 لاکھ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، امریکہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ادھر برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد35 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ12 ہزار 423 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ45323 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3505097 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے739267 فعال مریض ہیں۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 1204 افراد ہلاک ہوئے۔ برازیل میں اب تک 2653407 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ دریں اثناءبھارت میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد29 لاکھ 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک55 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، ملک کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے68 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد691794 ہے، بھارت میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں فعال کیسوں کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ہے، ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ فعال کیس اسی ریاست میں ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ 2159808افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں ریاست مہاراشٹر کے علاوہ جو دیگر ریاستیں کورونا سے شدید متاثر ہوئی ہیں ان میں تامل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور اتر پردیش شامل ہیں۔









