واشنگٹن، ریوڈی جنیرو، نئی دہلی ۔ 31 اگست (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ53 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک آٹھ لاکھ50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔دنیا بھر میں …
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دوکروڑ 53لاکھ سے بڑھ گئی
واشنگٹن، ریوڈی جنیرو، نئی دہلی ۔ 31 اگست (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ53 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک آٹھ لاکھ50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد25382850 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6827473 ہے، مختلف ممالک میں اب تک کورونا وائرس سے 850544 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد61 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 25 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 187224افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی مجموعی تعداد6173236 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کے بعد برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد38 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3862311تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے709856 فعال مریض ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ برازیل میں 30 لاکھ 29 ہزار سے زائد کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء بھارت کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرا شدید متاثرہ ملک بن گیا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد36 لاکھ 19 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک 64 ہزار 6 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے، کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد پہلی بار دنیا کے کسی ملک میںگزشتہ روز 24 گھنٹوں میں کورونا کے ریکارڈ نئے مریضوں کے سب سے بڑی تعداد بھارت میں سامنے آئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے78 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ بھارت میں اس وقت کورونا کے 7 لاکھ 81 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔ ادھر میکسیکو میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد5 لاکھ 95ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں وائرس سے اب تک 64 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد595841 تک پہنچ گئی ہے۔ میکسیکو میں وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ مجموعی تعداد64158 ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں کورونا وائرس کے فعال متاثرہ افراد کی تعداد 119103ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ53لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔









