دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ56لاکھ سے بڑھ گئی

واشنگٹن، ریوڈی جنیرو، نئی دہلی ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ56 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک آٹھ لاکھ54 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد25649088 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک …

واشنگٹن، ریوڈی جنیرو، نئی دہلی ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ56 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک آٹھ لاکھ54 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد25649088 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک 854984 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد6827473 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، امریکہ کے بعد برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد62 لاکھ11ہزار سے زائد ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 87 ہزار 736 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 25 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 3456263 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد39 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ21 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 3910901تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے691652 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد121515ہے۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 533 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 121515تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس دوران کورونا وائرس کے 45 ہزار نئے کیسز بھی ریکارڈ ہوئے ہیں۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک ملک میں 65ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ کے بعد اب مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے تاہم یہ تعداد اب بھی تشویسناک حد تک زیادہ ہے۔ بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 3694878 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے، ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 65469 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 28 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں مسلسل پانچ دن تک کرونا وائرس کے 75 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور یہ تعداد کم ہوکر 70 ہزار ہوگئی ہے۔ بھارت میں مزید 819 کورونا متاثرین کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 65469 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں