دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد60لاکھ سے متجاوز

نیویارک ۔ 31مئی (اے پی پی)عالمی سطح پر نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اتوار کے روز تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 60 لاکھ63ہزار 588 ہو چکی ہے، جب کہ کووِڈ 19 کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں 3 لاکھ 70 ہزار کے قریب ہیں۔ امریکا میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 70ہزار سے زائد ہے اور اس عالمی وبا کے نتیجے میں امریکا میں ہلاکتیں 1 لاکھ 4 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ پاکستان میں قریب 70 ہزار افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ تقریبا15 سو اموات ہو چکی ہیں۔