بھارتی فوج کا ہر محاذ پر زوال، خودکشیاں، تربیتی حادثات اوراسلحہ چوری نے نااہلی کا پردہ چاک کردیا۔
بھارتی فوج کا ہر محاذ پر زوال، خودکشیاں، تربیتی حادثات اوراسلحہ چوری نے نااہلی کا پردہ چاک کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):بھارتی فوج کا ہر محاذ پر زوال، خودکشیاں، تربیتی حادثات اوراسلحہ چوری نے نااہلی کا پردہ چاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کو میدانِ جنگ کے ساتھ ساتھ داخلی نظام، تربیت اور سکیورٹی اقدامات میں سنگین چیلنجز کا سامناہے،مودی کے انتہا پسند ایجنڈا پر کاربند بھارتی فوج کی ناقص تربیت اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے۔بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق سابق بھارتی فوجی شیوانند ریڈی نے زمین الاٹمنٹ کے تنازع میں تاخیرسے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کی کوشش کی،سابق بھارتی فوجی گزشتہ 20 سال سے دفاعی اہلکاروں کیلئے مختص زمین کے حصول کیلئے کوشش کررہا تھا۔
بھارتی جریدہ دی نیوانڈین ایکسپریس کے مطابق گزشتہ سال صرف بھارتی فوج کے ادارے سی آرپی ایف میں 59 اہلکاروں نے مایوسی اورذہنی دباو کے باعث اپنے زندگی کاخاتمہ کیا۔بھارتی میڈیا نیوز 18 کے مطابق بھارتی شہر ہریانہ میں فوجی تربیتی مشق کے دوران 5 بھارتی فوجی دریا میں بہہ گئے جبکہ 2 تاحال لاپتہ ہیں۔ 18نیوز نے لکھا کہ رپورٹس کے مطابق تربیتی مشق کے دوران فنی خرابی پیدا ہونے سے کشتی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔
بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق بھارت کے علاقہ سکندرآباد میں فوجی تنصیب سے چاررائفلوں سمیت دیگر ہتھیار کی چوری نے سکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔ملزمان نے انتہائی سکیورٹی والے احاطے میں داخل ہو کرفوجی اسلحہ ذخیرہ کرنے والے مقام تک با آسانی رسائی حاصل کی ۔خودکشیوں سے حادثات اور اسلحہ چوری تک بھارتی فوج کا ناقص جنگی معیار، کمزور تربیت اور بدانتظامی دنیا بھرکے سامنے آشکار ہوچکی ہے۔








