ایکواڈور کے مغربی صوبے سانتا ایلینا کے مشہور سیاحتی مقام ایانگے کی ماہی گیروں کی بستی میں مسلح افراد کے حملے میں دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
ایکواڈور ، ماہی گیروں کی بستی میں مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد ہلاک

مزید خبریں
کیٹو۔4ستمبر (اے پی پی):ایکواڈور کے مغربی صوبے سانتا ایلینا کے مشہور سیاحتی مقام ایانگے کی ماہی گیروں کی بستی میں مسلح افراد کے حملے میں دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نقاب پوش چار افراد گاڑی میں علاقے میں پہنچے، ایک گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور فرار ہونے سے قبل گھر کے اندر فائرنگ کی۔سانتا ایلینا ان صوبوں میں شامل ہے جو منظم جرائم سے منسلک تشدد سے متاثر ہیں اور وہاں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ حکومت نے شدید اندرونی بدامنی کے باعث 14 اگست کو اس ہنگامی حالت میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی تھی۔







