قازقستان کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا ،امریکی فورتھ سیڈڈ ٹینس سٹار کوکوگف اور پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں
ایلینا ریباکینا، کوکوگف اور آئیگا سویٹیک یو ایس اوپن ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
نیویارک۔4ستمبر (اے پی پی):قازقستان کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا ،امریکی فورتھ سیڈڈ ٹینس سٹار کوکوگف اور پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔
بی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آرتھر ایش سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں 27 سالہ قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی جیسیکا بوزاس مانییرو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کی،امریکا کی 22 سالہ نامور ٹینس سٹار کوکو گف نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کرلی ، انہوں نے ویمنز سنگلز کے دوسرے میچ میں سپین کی حریف کھلاڑی پاؤلا بادوسا گِبرٹ کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6-7(5-7) سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ایک اور میچ میں پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک نے ارجنٹائن کی حریف کھلاڑی نادیا نتاشا پوڈوروسکا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں انکا مقابلہ جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا سے ہوگا۔








