لندن/ماسکو ۔ 27 مارچ (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ روس میں (آج) ہفتہ سے تمام دکانیں اور کاروبار بند کردیئے جائیں گے ۔ جمعہ کو برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے …
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی روس میں (آج) سے تمام دکانیں اور کاروبار بند کردیئے جائیں گے، روس میں تمام بین الاقوامی پروازیں معطل اٹلی میں وائرس سے اب تک 8215 ہلاکتوں کی تصدیق، سپین میں ہلاک ہونے والوںکی تعداد 4365 ہوگئی

مزید خبریں
لندن/ماسکو ۔ 27 مارچ (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ روس میں (آج) ہفتہ سے تمام دکانیں اور کاروبار بند کردیئے جائیں گے ۔ جمعہ کو برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے اب تک 8215 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ 1000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوںکی تعداد 4365 ہوگئی ہے۔ ادھر چین نے 28 مارچ سے عارضی طور پر غیرملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین نے وائرس کے پھیلاؤ کے بعد 30 روز کے لیے یونین کے باہر سے تمام مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اس وقت 657 ہے اور اس سے اب تک 20 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے۔ کورونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے بعد رواں برس جاپان میں موسمِ گرما کے اولمپکس بھی ایک سال کے لیے ملتوی کئے گئے ہیں۔ روس نے جمعہ سے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کردی ہیں۔ اس کا اطلاق صرف ان خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا جو دوسرے ممالک سے روسی شہریوں کو ان کے وطن واپس پہنچا رہی ہیں۔ دریں اثناء دوسرے ممالک میں موجود تمام روسی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ حکام سے رابطہ کریں۔کچھ روسی شہری ان ممالک میں پھنس چکے ہیں جنھوں نے اپنی سرحدیں بند کر لی ہیں۔ روس میں (آج) ہفتہ سے تمام دکانیں اور کاروبار بند کردیئے جائیں گے ۔ صدر پوتن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کام بند کیا جا رہا ہے۔ ماسکو کے میئر نے شہر میں تمام بار، ریستوران اور پارک بند کر دیئے ہیں۔ روس نے ایک ہفتے قبل غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔ روس میں بین لاقوامی ریل اور سمندری راستوں کو بھی بند رکھا گیا ہے۔








