واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔17نومبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد5 کروڑ53 لاکھ تک پہنچ گئی، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک 13 لاکھ33 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد55390519 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1333042 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد15527876ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وقت امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد4266264 جبکہ کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد4178917 ہے۔ اس مہلک وائرس سے اب تک 252652افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 7019364 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد88 لاکھ74ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد8874290 ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے30548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید435 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد453361 ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ 8290370 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 130559افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد58 لاکھ 76ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13371نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد5876740 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے388267 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید216افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 166067ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19لاکھ91 ہزار ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے45 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 1991233 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید506 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1805299ہے۔ گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے9406 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 45054 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔