واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔24دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد17 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد79084198 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1738125 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد21674043 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ کورونا وائرس سے برطانیہ میں 69ہزار، فرانس میں62 ہزار، سپین میں49 ہزار7 سو، اٹلی میں70ہزار، روس میں52 ہزار4 سواورچلی میں 16ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ89 لاکھ17 ہزار ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ34ہزار سے تجاور کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد18917152ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7481068ہے۔ ایک کروڑ89 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک334218افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑایک لاکھ23 ہزار اور اموات ایک لاکھ 46 ہزار7 سو تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے24712 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید312 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد283827 ہے۔ وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 146778افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد73 لاکھ66 ہزار جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 961 افراد لقمہ اجل بن گئے، اس دوران 46696 نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد7366677 ہوگئی۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے772057 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی مصدقہ تعداد 189264ہے۔