نیویارک، نئی دہلی، میکسیکوسٹی، ریوڈی جنیرو ۔15مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 26لاکھ66ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد12کروڑ4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد120452648ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2666125 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد20792378 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ81 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد 5 لاکھ47ہزارسے زیادہ ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد30081657 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7365186ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک547234 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر برازیل میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ78ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ14لاکھ 83 ہزار تک پہنچ گئی۔
ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد11483370ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد278327ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے1141235فعال مریض ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ94 ہزار سے زائد ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد194710تک پہنچ گئی ہے جبکہ مہلک وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد2166290ہے۔
میکسیکو میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد265837 ہے، ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ1705743 سے زائد افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ارجنٹائن میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد53 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے۔ ارجنٹائن میں کورونا وائرس سے اب تک21 لاکھ95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ارجنٹائن میں کورونا وائرس کے نئے کیسزکے بعد مریضوں کی تعداد2195722 جبکہ مرنے والوں کی مصدقہ تعداد53670ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے155149فعال مریض ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ13لاکھ85 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ58 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد11385339ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 219225ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 158762افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔