نیویارک/ماسکو/ نئی دہلی ۔ 12 مئی (اے پی پی) نیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے اب تک 42 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، وائرس سے امریکہ سمیت مختلف ممالک میں 2لاکھ 87ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 187 ممالک اور …
دنیا بھر میں 42 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مزید خبریں
نیویارک/ماسکو/ نئی دہلی ۔ 12 مئی (اے پی پی) نیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے اب تک 42 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، وائرس سے امریکہ سمیت مختلف ممالک میں 2لاکھ 87ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 187 ممالک اور علاقوں میں اب تک 4,256,538 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 287,353 افراد کی اس سے موت ہوچکی ہیں۔ امریکہ میں مہلک کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 81 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13لاکھ 85ہزار ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 1385834ہے۔ نیویارک سمیت مختلف ریاستوں میں اب تک کوروناوائرس سے 81795 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں مہلک کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2294 ہے، ملک میں کورونا وائرس کے 3604 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 70827ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ مہلک کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے یورپ میں برطانیہ، اٹلی، سپین اور دیگر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ جرمنی میں گذشتہ روز مزید 933 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس سے متاثرین کی تعداد 170,508 ہوگئی ہے۔ جرمنی نے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے اور یہاں اس عالمی وبا کی دوسری ممکنہ لہر کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز 116 اموات ہوئی ہیں جس ملک میں اموات کی تعداد 7533 ہوگئی ہے۔ ادھر میکسیکو کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں گذشتہ ایک روز میں کورونا سے مزید 1305 متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ 108 اموات ہوئی ہیں۔ ملک میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کووڈ 19 کے کل متاثرین 36,327 ہوگئے ہیں جبکہ 3573 اموات ہوئی ہیں۔ ملک میں وبا کے پھیلاو¿ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ 257 اموات بھی ریکارڈ کی گئی تھیں۔ دریں اثناءاٹلی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ملک میں گذشتہ مارچ سے نافذ پابندیاں ہٹانے سے متعلق مقامی انتظامیہ کو فیصلہ کرنے کی اجازت دے گی۔ اٹلی کا آلٹو ایڈج پہلا صوبہ ہے، جہاں ریستوران، بار اور لائبریریاں کھول دی گئی ہیں۔ اٹلی کے سول سیفٹی ڈپارٹنمنٹ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے ملک میں اب تک 30739 افراد ہلاک ہوچکے ہے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 55 افراد ہلاک ہوگئے۔ کورونا رسپانس سینٹر کے مطابق روس میں کورونا وائرس سے اب تک 39801 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ازبکستان میں کورونا وائرس کے 68 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2486 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا سے اب تک 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ازبکستان میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2486 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ ازبکستان میں 15 مارچ کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔








