دنیا تہذیب اور ترقی کیلئے خطرے کا باعث بننے والے ماحولیاتی چیلنج کی شدت کو تسلیم کر رہی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

116

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا تہذیب اور ترقی کیلئے خطرے کا باعث بننے والے ماحولیاتی چیلنج کی شدت کو تسلیم کر رہی ہے ۔

پیر کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے آئندہ ماہ مصر میں منعقد ہونے والی سی او پی۔27 گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کی دعوت پر اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ہماری تہذیب اور ترقی کیلئے خطرے کا باعث بننے والے ماحولیاتی چیلنج کی شدت کو تسلیم کر رہی ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔