پشاور۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):گورنر ہاوس پشاور میں منگل کو انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن ( آئی پی او)پاکستان کے ریجنل دفتر پشاور کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر ہائوس کے تر جمان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی پشاور میں آئی پی او پاکستان کے ریجنل دفتر کا افتتاح کیا۔ گورنرنے اس موقع پر چئیرمین فرخ ایمل اورآئی پی او انتظامیہ کو مبارکباد …
دنیا میں املاک دانش کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا کا آئی پی او ریجنل آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
پشاور۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):گورنر ہاوس پشاور میں منگل کو انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن ( آئی پی او)پاکستان کے ریجنل دفتر پشاور کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
گورنر ہائوس کے تر جمان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی پشاور میں آئی پی او پاکستان کے ریجنل دفتر کا افتتاح کیا۔
گورنرنے اس موقع پر چئیرمین فرخ ایمل اورآئی پی او انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موزوں سہولیات، ادارہ جاتی تعاون سے صوبہ ملکی اقتصادی ترقی و جدت کا مرکز بن سکتا ہے۔
دنیا میں اب املاک دانش کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ٹرید مارکس صنعت و تجارت، کاروبار و ملکیت کے تحفظ کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں نوجوانوں کو مواقع اور سہولیات دینی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا تجارتی و کاروباری لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل صوبہ ہے۔








