لاہور۔17 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اور سائنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن کے لیے عالمی برادری کو عالمی مسائل کے حل کے لیے دوہرا معیار ختم کرنا ہو گا ، مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ظلم و بربریت پرپاکستان خاموش نہیں رہ سکتا اس معاملے کو حکومت وقت نے عالمی سطح پر اٹھایا ہے، وفاقی کا بینہ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہو نیوالے کابینہ اجلاس میں 19جو لائی کو یوم الحاق کشمیر اور 20جو لا ئی کو ملک بھر میں ےوم سیاہ منا نے کی منظوری دی ہے،