دنیا کا مستقبل جدید ٹیکنالوجی بالخصوص مصنوعی ذہانت سے جڑا ہوا ہے، وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کا بحریہ یونیورسٹی میں اے آئی سمٹ سے خطاب

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے اور دنیا کا مستقبل جدید ٹیکنالوجی بالخصوص مصنوعی ذہانت سے جڑا ہوا ہے۔ جمعرات کو بحریہ یونیورسٹی میں منعقدہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سمٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے جدید اور تکنیکی مہارتوں کا فروغ …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے اور دنیا کا مستقبل جدید ٹیکنالوجی بالخصوص مصنوعی ذہانت سے جڑا ہوا ہے۔ جمعرات کو بحریہ یونیورسٹی میں منعقدہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سمٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے جدید اور تکنیکی مہارتوں کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے جبکہ اے آئی کو تعلیمی نصاب کا لازمی حصہ بنایا جانا چاہیے تاکہ طلبہ عالمی تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کر سکیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی اور اے آئی کے شعبوں میں بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور درست پالیسیوں و مہارت یافتہ افرادی قوت کے ذریعے سرمایہ کاری اور اے آئی کے امتزاج سے پاکستان کی معاشی ترقی کو نئی رفتار دی جا سکتی ہے۔انہوں نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین نے تعلیم اور ٹیکنالوجی میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے ناقابل یقین ترقی حاصل کی جس سے سیکھتے ہوئے پاکستان کو بھی جدید علوم اور تحقیق پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

قیصر احمد شیخ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔