دنیا کے35کروڑ لوگ کسی گنتی میں نہیں آتے،ہمارے اعداد وشمار میں غلطی ہو سکتی ہے،یونیسکو

پیرس ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم و ثقافت( یونیسکو )نے رواں سال کی تعلیم اور خواندگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں آبادی کی ایک تعداد بغیرباضابطہ دستاویزات کے زندگیاں گزار رہی ہے اس لئے ان کے اعداد و شمار میں 35 کروڑ کی غلطی ہو سکتی ہے۔یہ دنیا کے وہ افراد ہیں جو کسی بھی شمار قطار …

پیرس ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم و ثقافت( یونیسکو )نے رواں سال کی تعلیم اور خواندگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں آبادی کی ایک تعداد بغیرباضابطہ دستاویزات کے زندگیاں گزار رہی ہے اس لئے ان کے اعداد و شمار میں 35 کروڑ کی غلطی ہو سکتی ہے۔یہ دنیا کے وہ افراد ہیں جو کسی بھی شمار قطار میں شمار نہیں آتے۔ یہ لوگ آبادی میں گنے ہی نہیں جاتے اور کسی رپورٹ میں دکھائی نہیں دیتے۔ یہ انتہائی غریب ہیں۔بغیر دستاویزات کے یہ کروڑوں لوگ دنیا بھر میں شہروں کے گرد کچی آبادیوں میں بستے ہیں یا غیر قانونی تارکینِ وطن ہیں جو حکام کے پاس جا ہی نہیں سکتے۔ادارے نے کہا کہ تعلیم کے اعداد و شمار اکھٹے کرنا اور تعلیم کو موثر بنانا، دونوں ہی بڑے مسئلے ہیں۔یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق معلومات حاصل کرنے کے روایتی طریقے جیسے کہ سروے، خانہ شماری، اور پیدائش یا ہلاکتوں کے ریکارڈ صرف ان لوگوں کو شمار کرتی ہے جو کہیں باقاعدہ طور پر مقیم ہیں یا حکومتی سہولیات استعمال کرتے ہیں لیکن کروڑوں افراد ہجرت کرتی ہوئی آبادیاں کا حصہ ہوتے ہیں اور ممکن ہے کہ ان کا شمار ہی نہ ہو سکے۔

Leave a Reply