دوران پرواز انٹرنیٹ اور براہ راست ٹی وی نشریات کا آغاز اپریل سے ہوگا،ترک قومی ایئرلائن

انقرہ۔ 28 مارچ (اے پی پی) ٹرکش ایئر لائنز آئندہ ماہ سے اپنی پروازوں میں ایکس فون نامی ایک نئی سہولت متعارف کروا رہی ہے جس سے انٹرنیٹ اور ٹی وی نشریات دستیاب ہوسکیں گی۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سہولت کا استعمال فضائی کمپنی کے بوئنگ 777اور ایئر بس 330 قسم کے طیاروں میں کیا جائے گا جس کے نتیجے میں مسافروں کو براہ راست ٹی وی نشریات …

انقرہ۔ 28 مارچ (اے پی پی) ٹرکش ایئر لائنز آئندہ ماہ سے اپنی پروازوں میں ایکس فون نامی ایک نئی سہولت متعارف کروا رہی ہے جس سے انٹرنیٹ اور ٹی وی نشریات دستیاب ہوسکیں گی۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سہولت کا استعمال فضائی کمپنی کے بوئنگ 777اور ایئر بس 330 قسم کے طیاروں میں کیا جائے گا جس کے نتیجے میں مسافروں کو براہ راست ٹی وی نشریات اور وائر لیس انٹر نیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ اس سہولت کے لیے فضائی کمپنی نے پینا سونک ایروموبائل نظام سے استفادہ حاصل کیا ہے جسے پرواز کے فوری بعد مسافر استعمال میں لا سکیں گے۔

Leave a Reply