اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):دوست سٹیلز کے خسارہ میں 30ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران دوست سٹیلز کا خسارہ 45.9ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ جولائی تا ستمبر 2023 کیلئے کمپنی کا خسارہ 65.7 ملین روپے رہا تھا ۔
اس طرح 2023 کے مقابلہ 2024 کی تیسری سہ ماہی کے دوران دوست سٹیلز کے خسارہ میں 19.8 ملین روپے یعنی 30 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔