عارف والا ۔ 28ستمبر (اے پی پی):عارف والا دوسرا آل پنجاب اعظم چوہان ٹین سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ سٹی فٹبال کلب نے اپنے نام کرلیا حیدری فٹبال گرا ؤنڈ عارفوالا میں آل پنجاب اعظم چوہان ٹین سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ دیوڑا فٹبال کلب فیصل آباد بمقابلہ سٹی فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔
دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ دونوں ہاف میں برابر رہا ایکسٹر ٹائم ملنے پر سٹی کلب نے 2 گول کرکے پہلا کوارٹر فائینل میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔کوارٹر فائنل میچ کے مہمان خصوصی انجمن تاجران کے نائب صدر رانا محمد آصف تھے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کو ہوگا جس میں ونر ٹیم کو چالیس ہزار روپے کیش اور گولڈ ٹرافی جبکہ رنر آپ ٹیم کو تیس ہزار روپے کیش اور سلور ٹرافی انعام میں دی جائیگی