دوسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقن ٹیم پر اعتماد آغاز کے بعد لڑکھڑا گئی، میزبان ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلے روز کھیل کے اختتام تک پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 269 رنز بنا لئے

سنچورین ۔ 13 جنوری (اے پی پی) بھارت کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقن بیٹنگ لائن اپ پر اعتماد آغاز کے بعد لڑکھڑا گئی، میزبان ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنا لئے تھے، کپتان فاف ڈوپلیسی 24 اور کیشو مہاراج 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، میچ کے پہلے …

سنچورین ۔ 13 جنوری (اے پی پی) بھارت کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقن بیٹنگ لائن اپ پر اعتماد آغاز کے بعد لڑکھڑا گئی، میزبان ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنا لئے تھے، کپتان فاف ڈوپلیسی 24 اور کیشو مہاراج 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، میچ کے پہلے روز ایڈن مرکرام اور ہاشم آملہ کے سوا پروٹیز کا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ایڈن اور آملہ نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور بالترتیب 94 اور 82 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا، ایشون نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید خبریں