کراچی۔14دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔
منگل کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخرزمان،حیدرعلی، فتخاراحمد، آصف علی،شاداب خان،محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اورڈیون تھامس کی جگہ ہیڈن والش کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نکولس پوران (کپتان)، شائی ہوپ، برینڈن کنگ، شمر بروکس، رومین پوول، اوڈین اسمتھ،روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، ڈومینک ڈریکس،اوشین تھامس اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔ امپائرنگ کے فرائض احسن رضا اور آصف یعقوب سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائر راشدریاض ہیں۔