پاکستان ماسٹر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے دوسری ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹنگ گرینڈ پریکس چیمپئن شپ 20 اکتوبر سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گی
دوسری ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹنگ گرینڈ پریکس چیمپئن شپ 20 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):پاکستان ماسٹر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے دوسری ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹنگ گرینڈ پریکس چیمپئن شپ 20 اکتوبر سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گی۔
گزشتہ روز پاکستان ماسٹر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر ارشد خان ترک جو کہ سائوتھ ایشین ماسٹر ویٹ لفٹنگ کے بھی صدر ہیں، نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں 30 ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ 25 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
پاکستان ماسٹر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کو شایان شان طریقے سے منعقد کروانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جن کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتے کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹنگ گرینڈ پریکس چیمپئن شپ سے ملک میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔








