وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سے تبادلہ ہونے والے سینئر پولیس افسر اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے لیٹر آف ایپریسیشن کا اعلان کیا ہے
حسن اسد علوی ایک قابل، محنتی اور پیشہ ور افسر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 28 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سے تبادلہ ہونے والے سینئر پولیس افسر اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے لیٹر آف ایپریسیشن کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو بلوچستان پولیس ڈیجیٹل انیشیٹوز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس سروس آف پاکستان کے سینئر افسر حسن اسد علوی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں تعیناتی کے دوران انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی احسن انداز میں انجام دیں اور پولیس کے نظام میں بہتری، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حسن اسد علوی ایک قابل، محنتی اور پیشہ ور افسر ہیں جنہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران بلوچستان پولیس میں جدیدیت اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، یہی وجہ ہے کہ حکومت بلوچستان ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں لیٹر آف اپریسی ایشن دے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حسن اسد علوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔








