اوگرا کا اگست کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین،نوٹیفکیشن جاری

اوگرا کا اگست کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اگست 2026ء کے لئے ری گیسیفائیڈلیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے کمی کی ہے جو یکم اگست 2026ء سے نافذالعمل ہوں گی۔

جمعہ کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (جولائی 2026) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 26.36فیصد یا6.8112 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل)صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (جولائی 2026) کے مقابلے میں6.9527ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا27.71 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے آر ایل این جی کی اوسط فروخت کی قیمت 19.0276ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لئے 18.1345 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔