ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےبیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ان کی سیاسی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کا اعتراف ہے، مجھے یقین ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریوں میں کامیابی عطا فرمائے اور آزاد جموں و کشمیر کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔