وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کو مبارکباد

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کو مبارکباد

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر میں امن اور قائد میاں محمد نواز شریف کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے کام کریں گے۔

انجینئر امیر مقام نے بیرسٹر افتخار گیلانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،

امید ہے کہ نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لئے مؤثر اقدامات کریں گے۔انجینئر امیر مقام علالت کے باعث نو منتخب وزیراعظم آزادکشمیر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہ کر سکے تاہم انہوں نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو اپنے تہنیتی پیغام کے ذریعے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔