دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے ذمے داروں کا احتساب ہونا چاہیے، عادل الجبیر

ریاض ۔ 11 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے ذمے داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔انھوں نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اس حملے کے جواب میں اقدامات کے لیے اپنے اتحادیوں سے تبادلہ خیال کررہا ہے۔عادل الجبیر نے ایران کے ساتھ چھے بڑی …

ریاض ۔ 11 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے ذمے داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔انھوں نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اس حملے کے جواب میں اقدامات کے لیے اپنے اتحادیوں سے تبادلہ خیال کررہا ہے۔عادل الجبیر نے ایران کے ساتھ چھے بڑی طاقتوں کے طے شدہ سمجھوتے کے بارے میں کہا کہ اس میں غلطیاں موجود ہیں اور ان کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں