جدہ ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) سعودی ہوائی اڈوں کے ذریعے سفر کرنے والے دو تہائی سے زیادہ مسافر نے ان ہوائی اڈوں پر فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ رواں سال اگست کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی سول اےوی اےشن نے کہا ہے کے سعودی ایئر پورٹ کی انتظامےہ نے مسلسل اعلی ترےن خدمات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا …
دو تہائی سے زیادہ مسافروں نے سعودی ہوائی اڈوں پر فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو اطمینان بخش قرار دے دیا

مزید خبریں
جدہ ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) سعودی ہوائی اڈوں کے ذریعے سفر کرنے والے دو تہائی سے زیادہ مسافر نے ان ہوائی اڈوں پر فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ رواں سال اگست کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی سول اےوی اےشن نے کہا ہے کے سعودی ایئر پورٹ کی انتظامےہ نے مسلسل اعلی ترےن خدمات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ایئر پورٹ انتظامےہ کے مطابق راوں سال 6 لاکھ 60ہزار مسافروں نے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سے سفر کےا ہے جس کی شرح72 فےصد بنتی ہے جو اس بات کی طرف واضع اشارہ ہے کے مسافر ایئر پورٹ پر خدمات سے مطمئن ہے۔ جی اے سی اے ، جس کی نمائندگی جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے کوالٹی ، کسٹمر پروٹیکشن کرتی ہے ، ہوائی اڈے کے فیلڈ کا باقاعدہ طور پرسروے کرتی ہے اور صارفین کے اطمینان کی سطح بارے ماہانہ رپورٹس جاری کرتی ہے۔ ان اعدادوشمار نے وژن 2030 کی اصلاح کے منصوبے کے مطابق پوری مملکت میں ہوائی اڈے پرخدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدددی ہے۔








