دو روز کے وقفہ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل پیر کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) دو روز کے وقفہ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل پیر کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس سے قبل بجٹ سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کی ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی …

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) دو روز کے وقفہ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل پیر کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس سے قبل بجٹ سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کی ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے بجٹ سے قبل اور بجٹ کے بعد اجلاسوں کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔