دو وکلا کے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری ، لاہور سمیت پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں وکلا کی جزوی ہڑتال

لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وہاڑی اور جھنگ میں دو وکلا کے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف جمعرات کو چوتھے روز بھی لاہور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کی ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال کی وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تاہم ایمر جنسی اور اہم نوعیت کے کیسز میں پیش ہوتے رہے، وہاڑی کے وکیل ذیشان اور سابق صدر بار جھنگ …

لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وہاڑی اور جھنگ میں دو وکلا کے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف جمعرات کو چوتھے روز بھی لاہور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کی ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال کی وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تاہم ایمر جنسی اور اہم نوعیت کے کیسز میں پیش ہوتے رہے، وہاڑی کے وکیل ذیشان اور سابق صدر بار جھنگ کے قتل میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری پر ہڑتال کر رکھی ہے۔ پنجاب بار کونسل نے صوبے بھر کی بار ایسوسی ایشنز کو سڑکوں پر جنرل ہائوس اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس مذکورہ مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے۔ پنجاب بار کونسل نے اعلان کیا کہ ملزمان کی گرفتاری تک پولیس اہلکاروں کو احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیں گے ۔پنجاب بار کونسل نے ملزمان کی گرفتاری تک ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔